• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام کے شمال مغربی حصے میں زلزلے سے 4 ہزار 300 ہلاکتیں: اقوام متحدہتازترین

February 13, 2023

دمشق(شِنہوا)شام کے شمال مغربی حصے میں ایک ہفتہ قبل آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 4 ہزار 300 افراد جاں بحق اور7ہزار 600 زخمی ہوچکے ہیں۔انسانی امورکے رابطوں سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف سے پیر کو جاری رپورٹ  کے مطابق اس تعداد میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں متاثرہ افراد شامل نہیں ہیں۔ایجنسی نے بتایا کہ اتوار تک سب سے زیادہ ہلاکتیں اور زخمی  ضلع حریم میں ہوئے جبکہ اس کے بعد شام کے شمال مغربی حصے میں آفرین اور جبل سمان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔شام کی وزارت صحت نے ایک تازہ رپورٹ میں کہا کہ ملک میں 1ہزار 414  افراد جاں بحق اور 2ہزار 349 زخمی ہوئے ہیں۔ادھرانسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ  مبصر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق زلزلے سے حکومت اور باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں تقریبا5ہزار 329 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔