• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام کے فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے میں 2 شہری ہلاک: شامی فوجتازترین

April 04, 2023

دمشق(شِنہوا)شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی مقامات پر ایک نئے اسرائیلی میزائل حملے میں دو شہری ہلاک ہوگئے۔

شامی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حملے منگل کی صبح اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے شروع کیے گئے جس کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام متحرک  ہوا اور اس نے کچھ میزائلوں کو مار گرایا۔

دریں اثنا شام میں انسانی حقوق کے بارے میں جنگی مبصرمشن نے کہا کہ اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریبی علاقے سمیت سیدہ زینب کے ایرانی علاقے اور دمشق کے جنوب میں الکسواہ میں المامل کے علاقے کو نشانہ بنایا۔مبصر ادار ےکے مطابق جمعرات سے اب تک یہ چوتھا اور 2023 کے آغاز سے اب تک دسواں اسرائیلی حملہ ہے۔

اسرائیل نے حال ہی میں ایرانی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شام کے فوجی مقامات پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔