• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام کے فضائی دفاع نے تازہ اسرائیلی میزائل حملہ ناکام بنا دیاتازترین

April 29, 2023

دمشق(شِنہوا) شام کے فضائی دفاع نے ہفتے کو وسطی صوبے حمص میں ایک تازہ اسرائیلی میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام حمص کی فضاوں میں دشمن کے حملوں کو ناکام بناتے رہے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق حملے میں تین شہری زخمی ہوئے۔

دریں اثنا، جنگ پر نظر رکھنے والے شامی مبصر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ میزائل حملے میں حمص میں دابعہ ایئر بیس میں لبنانی حزب اللہ گروپ کے ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو تباہ کر دیا گیا۔