• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سفروسیاحت کا چینی معیشت میں حصہ رواں سال 10فیصدہوجائے گا، چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ٹی ٹی سیتازترین

June 20, 2024

لندن (شِنہوا) چین کے سفر و سیاحت کے شعبے کا ملکی معیشت میں حصہ رواں  سال کے آخر تک ریکارڈ126کھرب 20ارب یوآن(17کھرب ڈالر) تک پہنچ جائے گا۔

ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل( ڈبلیو ٹی ٹی سی )کی صدر اور  چیف ایگزیکٹو جولیا سمپسن نے شِنہوا کو دیے گئے ایک  ویڈیو انٹرویو میں کہا کہ سفر و سیاحت کے شعبے کا  چینی معیشت میں ایک بڑا حصہ ہے جو اس سال ملکی معیشت کے تقریبا 10 فیصد کے برابر ہوجائے گا۔

آکسفورڈ اکنامکس کے ساتھ مل کرکی گئی  ڈبلیو ٹی ٹی سی کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق اس سال چین کے داخلی سفری اخراجات بھی نئی بلندیوں تک پہنچنے کی جانب گامزن ہیں، جس سے رواں سال چین کی معیشت میں 67کھرب90ارب یوآن (954ارب 88کروڑ ڈالر) کی شراکت متوقع ہے۔

سمپسن نے کہا کہ آئندہ 10 سالوں میں، یہ شعبہ چینی معیشت کی تقریباً 14 فیصد نمائندگی کرتے ہوئے  ملک میں 10کروڑ70لاکھ   سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرے گا اور اس کی مالیت تقریباً 36کھرب ڈالر ہو گی۔