• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سفارت کار محفوظ ہوئے تو کینیڈا کے لیے ویزااجرا دوبارہ شروع کردیں گے:بھارتی وزیر خارجہتازترین

October 23, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)  بھارت کےوزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ اگر بھارتی سفارت کاروں کے تحفظ کے حوالے سے پیش رفت سامنے آتی ہے تو کینیڈا کے باشندوں کو ویزا کا اجرا دوبارہ شروع کر دیاجائے گا۔

جے شنکرنے گزشتہ روز کہا کہ کینیڈا میں ہمارے سفارت کار محفوظ نہیں ہیں۔اس لیے اگر ہم اس حوالے سے وہاں پیش رفت دیکھتے ہیں، تو ویزوں کے اجراء کو دوبارہ شروع کرنا چاہیں گے،مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ہونا چاہیے۔

ستمبر کے وسط میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس  کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

بھارت نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔