انقرہ(شِنہوا) ترک استغاثہ نے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف احتجاج کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
نیم سرکاری انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ احتجاج کے خلاف ترک صدر کی جانب سے ملکی استغاثہ کے پاس فوجداری شکایت درج کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔
ایردوآن کے وکیل حسین آیدین نے ٹویٹر پر کہا کہ انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صدرکے خلاف مجرمانہ اقدامات کرنے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کی جائیں۔ انقرہ کا خیال ہے کہ ایردوآن کے خلاف حالیہ احتجاج سویڈن میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) اور شام کی کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی ) کے حامیوں کی طرف سے کی گئی ایک مجرمانہ اشتعال انگیزی ہے۔