بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدرشی جن پھنگ کا ویتنام کا سرکاری دورہ رواں سال چین ویتنام تعلقات میں سب سے اہم سیاسی ایونٹ ہے، وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران زبردست کامیابی حاصل کی گئی ۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اوروزیر خارجہ وانگ یی نے جمعرات کو کہا کہ یہ دورہ اہم تاریخی اہمیت کا حامل ہے، جو دونوں پارٹیوں اور ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔
وانگ نے کہا کہ ویتنام نے اس دورے کو بہت اہمیت دی اور اعلیٰ سطحی اور بے مثال پرتپاک استقبال کیا گیا ویتنام کے وزیراعظم فام من چھن اور قومی اسمبلی کے چیئرمین وونگ دن ہیو نےبالترتیب ہوائی اڈے پرچینی وفد کا استقبال اوراسے الوداع کیا۔