• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

صدرشی جن پھنگ کا چین کو تعلیم کے شعبے میں صف اول کا ملک بنانے پر زورتازترین

September 11, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کو تعلیم کے شعبے میں ایک سرکردہ ملک بنانے کے  سٹریٹجک مقصد کی جانب ٹھوس پیش رفت کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

صدر شی جن پھنگ جو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اورمرکزی  فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں  نے یہ بات  بیجنگ میں تعلیم سے متعلق ایک قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 گزشتہ روز چین میں اساتذہ کا 40 واں دن منایا  گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شی جن پھنگ نے ملک بھر میں تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے اساتذہ اور دیگر افراد کو مبارکباد پیش کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ 2012 میں 18 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے بعد تعلیم کو جدید بنانے کی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور 2035 تک چین کو تعلیم کے شعبے میں ایک سرکردہ ملک بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقصد ایک عظیم ملک کی تعمیر کے لئے چین کی کوششوں کو تقویت دے گا اور چینی جدیدکاری کے ذریعے تمام محاذوں پر قومی احیاء کو آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے تعلیم کے میدان میں ایک سرکردہ ملک کی تعمیر کو ایک پیچیدہ اور منظم کوشش قرار دیا جس کے لیے تعلیم کے بنیادی کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 چینی صدر نے  تعلیم کے شعبے کی ترقی میں جدت طرازی کی صلاحیت کو بڑھانے اور بنیادی اور ابھرتے ہوئے مضامین اوربین الضابطہ مضامین کی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اعلی درجے کے ٹیلنٹ کی نشوونما کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے سائنسی تحقیق میں یونیورسٹیوں اور کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

شی جن پھنگ نے عوامی خدمت کے طور پر تعلیم کی شمولیت، رسائی اور سہولت کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔   

 انہوں نے شہری اور دیہی علاقوں، خطوں، سکولوں اور سماجی گروہوں کے درمیان اعلی معیار اور متوازن لازمی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

شی جن پھنگ نے معیاری تعلیمی وسائل تک رسائی کو وسیع کرنے کے لئے قومی تعلیمی ڈیجیٹلائزیشن اقدام کو آگے بڑھانے کے لئے مسلسل کوششوں پر زور دیا۔  

  انہوں نے اعلیٰ صلاحیتوں کی حامل تدریسی افرادی قوت کی نشوونما پر زور دیتے ہوئے اساتذہ کی حیثیت، تنخواہ اور فلاح و بہبود کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تدریس کو سب سے زیادہ قابل احترام پیشوں میں سے ایک بنایا جا سکے۔

اجلاس کی صدارت وزیر اعظم لی چھیانگ نے کی اور اس میں ژاؤ لیجی، وانگ ہوننگ، کائی چھی اور لی شی نے بھی شرکت کی۔ ڈنگ  شوئے شیانگ نے اختتامی کلمات پیش کیے۔ 

اجلاس سے قبل شی جن پھنگ اور دیگر رہنماؤں نے تعلیمی شعبے میں مثالی اساتذہ اور نمایاں گروپوں اور اداروں کے اعزاز میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں شرکت کرنے والے نمائندوں سے ملاقات کی۔