• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

صدرپوتن نے روس میں کرپٹو کان کنی کو قانونی بنانے کے قانون پر دستخط کر دئیےتازترین

August 09, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے  ملک میں نومبر 2024 سے کرپٹو کرنسی   کان کنی کو باضا بطہ طور قانونی  حیثیت دینے کے قانون پر دستخط کر دئیے ۔

یہ بات روسی حکومت کے قانونی معلومات کے پو رٹل پر شائع ہونیوالی دستاویز میں بتائی گئی۔

نئے قانون کے تحت  قانونی اداروں اور انفرادی کاروباری افراد جو روسی وزارت ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، انہیں کرپٹو کرنسی کان کنی میں شامل  ہونے کی اجازت ہوگی۔ 

قانون کان کنوں کو اس بات کا بھی پابند بنائے گا کہ وہ حاصل کردہ ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں تفصیلات حکومت کے مجاز ادارے کو پیش کریں۔

 مجاز ادارے کوروسی مرکزی بینک ساتھ مل کر روس کے مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ڈیجیٹل کرنسی کے لین دین پر  پابندیاں عائد کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

جولائی میں حکومتی اراکین کے ساتھ ایک اجلاس میں  روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ڈیجیٹل کرنسیوں کے تعارف اور استعمال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے  کہا کہ یہ متحرک شعبہ تیزی سے امید افزا ہوتا جا رہا ہے اور پہلے ہی تجارت، بینکاری اور بین الاقوامی ادائیگیوں کو نئی شکل دے رہا ہے۔

پوتن نے کہا کہ روس کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ کرے، قانونی فریم ورک اور ضابطے بروقت مرتب کرے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کرے اور ملک کے اندر اور غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات میں ڈیجیٹل اثاثوں کی گردش کے لیے حالات پیدا کرے۔