• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

صدرجوبائیڈن کو کوویڈ-19 ویکسین کی تازہ ترین بوسٹرخوراک لگادی گئیتازترین

October 26, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جوبائیڈن کو کوویڈ-19 ویکسین کی تازہ ترین بوسٹرخوراک لگائی گئی۔

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے قریب آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس میں کہا کہ یہ وائرس مسلسل تبدیل ہو رہا ہے۔ یہاں امریکہ اور پوری دنیا میں اس کی نئی شکلیں سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ  پرانی ویکسین یا اس سے پہلے کی کوویڈ انفیکشن آپ کو زیادہ سے زیادہ تحفظ نہیں دے گی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق، اب تک 2کروڑ سے زیادہ امریکیوں نے کوویڈ-19 کی تازہ ترین  ویکسین لگوالی ہے۔بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ کافی لوگوں کو یہ تازہ ترین ویکسین  نہیں مل رہی۔ موسم سرد ہو رہی ہے۔ لوگ زیادہ وقت گھروں کے اندر رہنے پر مجبور ہوں گے۔ اور کوویڈ-19 کیسے  متعدی وائرس زیادہ آسانی سے پھیلیں گے۔