• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

صدر شی کی کویت کے ولی عہد سے ملاقاتتازترین

December 10, 2022

ریاض (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ  نے کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔

 اس ملاقات میں شی نے یہ بات واضح کی ہے کہ چین کویت کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔ 

انہوں نے ون چائنہ اصول پر عمل درآمد اور ہانگ کانگ، تائیوان اور سنکیانگ سمیت چین کے بنیادی مفادات سے متعلق معاملات پر چین کی حمایت کرنے پر کویت کی تعریف کی۔

شی نے کہا کہ چین کویت کا ایک قابل اعتماد شراکت دار  بننے اور چین۔ کویت تعلقات کے بہتر مستقبل کے لیے کویت کے ساتھ مل کر کام کرنے بارے تیار ہے۔

شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین کویت کے اپنے ویژن 2035 کو عملی جامہ پہنانے میں حمایت کرتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ترقیاتی حکمت عملیوں  پر عمل درآمد اور اس کو مستحکم  بنانے کے لیے تیار ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چین  کویت کے بڑے منصوبوں کی تعمیر میں بھرپور  حصہ لے گا، نئی توانائی، فائیوجی مواصلات، ڈیجیٹل معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات کو بروئے کار لائے گا اور ثقافتی تبادلوں کی حمایت اور اس میں تعاون  جاری رکھے گا۔

شی نے کہا کہ چین  اور عرب ریاستوں کی پہلی سربراہی کانفرنس اور چین ۔خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) سربراہی اجلاس

 تا ریخی تقریبات  ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کویت کے ساتھ مل کر چین ۔عرب اور چین ۔خلیج تعاون کونسل  کے مابین تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لیے کام کرنے بارے تیار ہے۔

شی نے کہا کہ  چین کویت کو شنگھائی تعاون تنظیم کا ڈائیلاگ پارٹنر بننے اور ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کا رکن ملک بننے  پر مبارکباد پیش کرتا  ہے۔ 

انہوں نے  عالمی ترقی کے اقدام کی حمایت کرنے پر  کویت  کی تعریف کی۔

شی نے کہا کہ چین علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں کویت کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مستحکم بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ تمام ملکوں  کی مشترکہ ترقی اور سلامتی میں کردار ادا کیا جا سکے۔

کویت کے ولی عہد نے چین کو عظیم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کویت اور چین کے درمیان دوستی کا  لازوال رشتہ قائم ہے اور دونوں ملک  بھائیوں کی طرح قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین تمام ملکوں کی برابری کا قائل ہے  چاہے وہ چھوٹے ہو ں  یا بڑے اور یہ کہ چین دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے لیے پرعزم ہے۔ چین دنیا کے لوگوں کی بھلائی کا بھی عزم رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے پیش کیے جانے والے اہم شروعات اور اقدامات کا سلسلہ دنیا کے لیے فائدہ مند ہے۔

کویتی ولی عہد نے یہ  بات  واضح کرتے ہوئے کہ کویت ہمیشہ چین کا ایک دوست رہے گا، کویتی عوام کی جانب سے شی جن پھنگ  کو کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین شی جن پھنگ  کی دانشمندانہ قیادت میں ترقی کرتا رہے گا جس سے چینی قوم کی عظیم تجدید  نوکا مشن پورا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کویت ون چائنہ اصول کی پاسداری کرتا ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کے نئے امکانات کھولنے بارے مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔