• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ساتواں چائنہ ٹریڈ فیئر انڈونیشیا 2024جکارتہ میں شروع ہوگیاتازترین

June 04, 2024

جکارتہ(شِنہوا) ساتواں چائنہ ٹریڈ فیئرانڈونیشیا 2024 جکارتہ انٹرنیشنل ایکسپومیں شروع ہوگیا،جس میں چین کے 19 صوبوں اورشہروں بشمول ژی جیانگ،جیانگ سو،گوانگ ڈونگ،شانڈونگ اورہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے سے تقریباً 1ہزارکمپنیاں انڈونیشیا کے مقامی کاروباری اداروں کے ساتھ  شرکت کر رہی ہیں۔

مجموعی طور پر40 ہزارمربع میٹر پر محیط اس چار روزہ تجارتی میلے میں صنعتی آلات و مشینوں کے پارٹس ، پلاسٹک پرنٹنگ اور پیکیجنگ سامان، تعلیمی آلات، تعمیراتی سامان، گھریلو آلات اور ٹیکسٹائل اور ملبوسات جیسے مختلف شعبے شریک ہیں۔ رواں سال کے میلے میں پہلی بار تعلیمی سازوسامان کی صنعت کو متعارف کرایا گیا ہے ، جس میں اس شعبے سے متعلقہ  59 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ انڈونیشیا میں چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے ڈپٹی چیف نمائندے لی فینگ نے کہا کہ انڈونیشیا میں چینی کمپنیاں کان کنی، سمیلٹنگ، مواصلات، ڈیجیٹل معیشت اور نئی توانائی جیسے متنوع شعبوں میں کام کررہی ہیں۔چینی کمپنیاں انڈونیشیا میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ  ٹیکس آمدنی کا ذریعہ اورانڈسٹریل چینز کے لیے مثبت اثرات مرتب کررہی ہیں۔