• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سارس کووی-2 جیسے وائرس دماغی خلیات کو فیوز کرنے کا سبب بن سکتے ہیں:تحقیقتازترین

June 08, 2023

سڈنی(شِنہوا)  یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ (یو کیو) کی قیادت میں ہونے والی ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے سارس کووی-2 جیسے وائر سزدماغی خلیات کو فیوز کرنے کا سبب بن سکتے ہیں،جس سے  دائمی اعصابی علامات کو متحرک  کرنے جیسی خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔

بدھ کو سائنس ایڈوانسز جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، محققین نے اعصابی نظام پر وائرس کے اثرات کا مطالعہ کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی انفیکشن کے مہینوں بعد کوویڈ سے متاثرہ افراد کے دماغ میں سارس کووی-2 کی نشاندہی ہوئی۔

مطالعہ کے شریک مصنف اور یو کیو کے پروفیسر ماسیمو ہلیارڈ نے کہا کہ ہم نے دریافت کیا کہ  کوویڈ-19 کی  وجہ سے نیوران سیل فیوژن کے عمل سے گزرتے ہیں، جو پہلے نہیں دیکھا گیا تھا۔