سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کی ٹیک فرم سام سنگ الیکٹرانکس کے چوتھی سہ ماہی کے آپریٹنگ منافع میں دوہرے ہندسے کی کمی دیکھی گئی۔ کمپنی نے منگل کو کہا کہ ابتدائی آپریٹنگ منافع اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد کم ہو کر 28 کھرب وان (2.1 ارب ڈالر) رہ گیا۔ کمپنی تقریبا 39 کھرب وان (3 ارب ڈالر) کی مارکیٹ کی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہی تاہم یہ پچھلی سہ ماہی میں 24 کھرب 30 ارب وان (1.9 ارب ڈالر) کے آپریٹنگ منافع سے زیادہ تھا۔کمپنی کی ابتدائی آمدنی چوتھی سہ ماہی میں سال بھر میں 4.9 فیصد گھٹ کر 670 کھرب وان (51 ارب 20 کروڑ ڈالر) رہ گئی۔