• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سام سنگ الیکٹرانکس کے ڈی فیکٹو لیڈر لی جے یونگ کو چیئرمین کے عہدے پر ترقی دیدی گئیتازترین

October 27, 2022

سیئول(شِنہوا) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس کے ڈی فیکٹو لیڈر لی جے یونگ کو چیئرمین کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔

سام سنگ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے موجودہ غیر یقینی عالمی کاروباری ماحول اور مضبوط احتساب اور کاروباری استحکام کی اہم ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے لی جے یونگ کی بطور ایگزیکٹو چیئرمین تقرری کی منظوری دیدی ہے۔

لی جے یونگ نے 1991ء میں سام سنگ گروپ کے سب سے اہم یونٹ "ٹیک کمپنی" میں شمولیت اختیار کی اور 2012ء میں انہیں ترقی دے کر نائب چیئرمین بنایا گیا۔ سام سنگ جنوبی کوریا میں ایک خاندان کے زیرانتظام سب سے بڑی کمپنی ہے۔

لی جے یونگ نے درحقیقت اپنے مرحوم والد کے بعد سام سنگ کی قیادت سنبھالی ہے ، لی جے یونگ کے والد لی کن ہی 2 سال قبل انتقال کر گئے تھے۔

اس سے قبل  سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنی تیسری سہ ماہی کی آمدن کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق آپریٹنگ منافع اور خالص آمدن میں دوہرے ہندسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔