• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سائنسدانوں کا ملیریا کے خاتمے کے لیے رہائشیوں کو مزید متحرک کرنے کا مطالبہتازترین

April 23, 2024

کیگالی(شِنہوا) آٹھویں پین-افریقن ملیریا کانفرنس روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں جاری ہے،جس میں دنیا بھر سے آئے سائنسدانوں اور پالیسی سازوں نے ملیریا کو شکست دینے کے لیے رہائشیوں کو مزید متحرک کرنے  اور ادارہ جاتی شراکت داری پر زور دیا ہے۔

روانڈا کی وزارت صحت کے اشتراک سے ملٹی لیٹرل انیشیٹو آن ملیریا (ایم آئی ایم) سوسائٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں عالمی ماہرین، محققین، پالیسی ساز اور اختراع کارشرکت کررہے ہیں۔

اتوار کو شروع ہونے والی یہ کانفرنس ہفتہ تک جاری رہے گی، جس میں تقریباً 1ہزار500 شرکاء براعظم افریقہ سے ملیریا کے خاتمے کےطریقوں اور کوششوں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

یوگنڈا کے دارالحکومت  کمپالا میں  ایک ملیریا ہیلتھ کیمپ کے دوران ہیلتھ ورکر ایک بچے کے خون کا نمونہ لے رہا ہے۔(شِنہوا)

ملیریا کے خاتمے کے لیے رول بیک ملیریا پارٹنرشپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل ایڈیکونل چارلس نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملیریا کے خلاف جنگ میں اہم پیش رفت کے لیے کمیونٹی کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا چیز کام کر رہی ہے اور کیا نہیں کر رہی۔

ملیریا کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر سیاسی عزم اور قائدانہ کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ملیریا کو شکست دینے کا عمل رہائشی آبادی سے شروع کرناہوگا،اس کے لیے صنفی انضمام کو ترجیح دیتے ہوئے ماحولیاتی عوامل پر غور  اور اداروں میں شراکت داری کو فروغ دینا ہوگا۔