• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سائبر اسپیس آئی ڈی چینی شہریوں کے لیے سہولت اور معلومات کا تحفظ یقینی بنائے گی: ماہرینتازترین

August 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی مجوزہ  سائبر اسپیس آئی ڈیز انٹرنیٹ استعمال کرنے والے چینی شہریوں کے لیے سہولت پیدا کرتے ہوئے  انفارمیشن سیکورٹی کو یقینی بنائے گی۔

جولائی کے آخر میں، چین کی جانب سے  وزارت پبلک سیکورٹی ( ایم پی ایس) اور سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ  کی جانب سے تیارہ کردہ  دستاویز جاری کی گئی  جس میں چینی شہریوں سے رضاکارانہ بنیادوں پر سائبر اسپیس آئی ڈی حاصل کرنے کا کہا گیا تھا ۔ اس حوالے سے 25 اگست تک عوام سے رائے لی جائے گی۔

ایم پی ایس کے فرسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق یو روئی نے شِنہوا کو بتایا کہ ریاستی قوانین اور ضوابط کے مطابق یہ اقدام، انٹرنیٹ صارفین کو ملٹی پل انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان  کی جانب سے بار بار ذاتی معلومات فراہم کرنے کے موجودہ طریقہ کار سے بچنے میں مدد کر سکتا ہے۔

یو نے کہا کہ یہ انٹرنیٹ  صارفین کے لیے کوئی اضافی ضرورت نہیں بلکہ مختلف منظرناموں میں ایک محفوظ اور زیادہ آسان آپشن ہے جس میں صارف کی شناخت کی ضرورت ہوتی ہے۔

دستاویز کے مسودے کے مطابق حکومت سائبر اسپیس آئی ڈی کی تصدیق اور اجرا کے لیے ایک قومی خدمت پلیٹ فارم قائم کرے گی۔ افراد رضاکارانہ طور پر درخواست دے سکیں گے۔

سائبر اسپیس آئی ڈیز  حروف اور نمبروں کی سیریز اور آن لائن اسناد پر مشتمل ہوگی ، جو  ایک فرد کی حقیقی زندگی کی شناخت کو ظاہر کریں گی،تاہم اس  میں تحریر کی صورت میں معلومات درج نہیں ہوں گی۔

سٹیٹ انفارمیشن سنٹر کے ایک محقق لی شِن  یونے کہا کہ سائبر اسپیس آئی ڈی  سے چینی شہری صرف ایک سمارٹ موبائل فون سے مختلف حالات میں اپنی شناخت ثابت  کرسکیں گے اس کے علاوہ، سائبر اسپیس آئی ڈیز سے  ان مقامات پر بھی داخلے  کی اجازت ہوگی  جہاں پر شناختی چیک کی ضرورت ہوتی ہے۔