• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تعمیراتی سائٹ پر آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک، 2 زخمیتازترین

December 03, 2022

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر شوژو میں ایک تعمیراتی مقام پر لگنے والی آگ سے 5 افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ آگ گزشتہ شام تقریباً 4 بجکر 50 منٹ پر لگی اور تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے بعد اس پر قابو پایا لیا گیا۔

امدادی کوششوں کے بعد جائے حادثہ پر پھنسے تمام 7 افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔ جن میں سے 5 ہنگامی علاج کے باوجود دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

شوژو کی میونسپل حکومت نے حادثے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے۔