• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سابق امریکی صدر ٹرمپ ہش منی مقدمہ کے تمام الزامات میں قصور وار قرارتازترین

May 31, 2024

واشنگٹن(شِنہوا)نیویارک کی ایک عدالت نے ہش منی مقدمہ میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تما م الزامات میں قصور وار قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کوصدارتی الیکشن سے قبل 2016 میں فحش اداکارہ سٹورمی ڈینیئل کو ایک لاکھ تیس ہزارامریکی ڈالر کی ہش منی ادائیگی چھپانے کیلئے  کاروباری ریکارڈ میں ہیر پھیر کرنے کے تما م34 سنگین جرائم میں قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ٹرمپ امریکی تاریخ میں پہلے سابق صدر بن گئے ہیں جن پر فردجرم عائد کی گئی ہے۔

 12  ججزپر مشتمل جیوری نے ایک دن پہلے بحث شروع کرنے کے بعد   فیصلہ سنایا۔

 جج جوان مرچن نے بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 11 جولائی کو سزا سنانے کا فیصلہ دیا۔

ٹرمپ، جن کی طرف سے اس فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر اپیل کی توقع  ہے  نے کہا کہ ان کے خلاف ہش منی ٹرائل  دھاندلی  اور ذلت آمیز  تھا۔