• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرفرد جرم عائد کر دی گئیتازترین

March 31, 2023

واشنگٹن(شِنہوا) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرایک اداکارہ کومبینہ طور پرخاموش رہنے کے لیے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں  فرد جرم عائد کر دی گئی۔ نیویارک ٹائمز، اے بی سی نیوز اور واشنگٹن پوسٹ سمیت  ذرائع ابلاغ کے متعدد اداروں  نےاس مقدمے سے متعلقہ افراد کے حوالے سے مین ہٹن کی جیوری کی طرف سے ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کی خبر کو بریک کیا۔ ٹرمپ کے وکلاء جو ٹاکوپینا اور سوسن نیکلس نے اپنے بیان میں سابق صدر پر فرد جرم عائد ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ ہم عدالت میں اس سیاسی مقدمے کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں گے۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ تاریخ کی بلند ترین سطح کا سیاسی ظلم اور انتخابی مداخلت ہے۔