• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نوول کرونا وائرس کا شکارتازترین

December 01, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ ان کے نوول کرونا وائرس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

76 سال بل کلنٹن نے ٹویٹ کیا کہ ان میں ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں لیکن ان کی مجموعی صحت ٹھیک ہے اور وہ گھر پر ہی خود کو مصروف رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے موسم سرما کے مہینوں کی آمد کے پیش نظر ہر فرد کو ویکسی نیشن کرانے اور اضافی خوراک لگوانے پر بھی زور دیا۔