چھونگ چھنگ (شِنہوا) جاپان کی جارحیت کے خلاف جنگ کے دوران چینی حکومت اور عوام کی مدد کرنے والے سابق امریکی جنرل جوزف اسٹیل ویل کی 140ویں سالگرہ کے موقع پرچین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں یادگاری تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔
اپنی 42 سالہ فوجی سروس کے دوران، اسٹیل ویل نے چین کے پانچ دورے کیے اور 12 سال تک یہاں مقیم رہے۔
دوسری جنگ عظیم کے دوران چین-برما-انڈیا محاذ پرخدمات انجام دیتے ہوئے، اسٹیل ویل نے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت میں چینی عوام کی مدد کی۔ ان کی کوششوں نے جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی عوامی مزاحمت اور عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی حتمی فتح میں اہم کردار ادا کیاتھا۔
2015 میں، اسٹیل ویل کو دوسری جنگ عظیم کے دوران چین کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے پر بعد از مرگ میڈل سے نوازا گیا تھا۔
اسٹیل ویل کی پڑپوتیوں سوسن کول اور نینسی ملورڈ نے چھونگ چھنگ میں ان کی سابقہ رہائش گاہ کا دورہ کیا، جسے اب ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ چین کا واحد عجائب گھر ہے جس کا نام غیر ملکی فوجی شخصیت کے نام پر رکھا گیا ہے۔
سابق امریکی جنرل جوزف اسٹیل ویل کی پڑپوتی سوسن کول چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں انٹرویو دیتے ہوئے۔(شِنہوا)
اسٹیل ویل کی زندگی کے حوالے سے ایک نمائش منگل کوچھونگ چھنگ میں شروع ہوئی۔ جس میں تقریباً 200 تاریخی تصاویر اور 60 سے زائد اشیاء رکھی گئی ہیں۔ جو اسٹیل ویل کی زندگی اور فوجی کیریئر کے ساتھ ساتھ روایتی چینی ثقافت کے لیے اس کے جذبے اور چینی لوگوں کے لیے انکی گہری محبت کو واضح کرتی ہیں۔