ریاض(شِنہوا)سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں رہنماوں نے کشیدگی میں کمی کرنے اور غزہ میں پائیدار جنگ بندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
یہ ٹیلی فونک تبادلہ خیال گزشتہ دو روز کے دوران اسرائیل کی طرف سے کشیدگی میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے جس سے وسیع تر علاقائی تنازعے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔