• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سعودی عرب رواں سال سری لنکن باشندوں کو دو لاکھ ملازمتوں کی پیشکش کرے گاتازترین

January 25, 2023

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی محنت اور بیرون ملک روزگار کی وزیر مانوشا نانایاکارا نے کہا ہے کہ سعودی عرب رواں برس دو لاکھ سری لنکن کارکنوں کو ملازمتیں دینے پر آمادہ ہے۔

وزیر نے منگل کو میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب نے 2022 میں سری لنکا کو 54 ہزار ملازمتوں کی پیشکش کی۔ انہوں نے  کہا کہ 2022 میں تین لاکھ سری لنکن شہری روزگار کیلئے بیرون ملک گئے جن میں زیادہ تر مشرق وسطیٰ گئے۔

کارکنوں کی ترسیلات زر سری لنکا کے لیے غیر ملکی آمدنی کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔ ملک کے مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا کے تارکین وطن کارکنوں نے 2022 میں تقریباً 3ارب80کروڑ امریکی ڈالر بھیجے۔