• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سعودی عرب میں ذرائع ابلاغ کےلیےمصنوعی ذہانت مرکز کا آغازتازترین

February 22, 2024

ریاض(شِنہوا)سعودی عرب میں ذرائع ابلاغ کےلیے مصنوعی ذہانت( اےآئی) مزکز اور میڈیا کے لیے جنریٹیومصنوعی ذہانت کے مستقبل کے کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے۔

سعودی وزیربرائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسری اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے صدر عبداللہ بن شرف الغامدی نے سعودی میڈیا فورم کے افتتاح کے موقع پر ان کا آغاز کیا۔

اس اقدام کا مقصد مصنوعی ذہانت کی مستقبل میں ترقی اور ذرائع ابلاغ  میں اس کے اطلاق کی پیش بینی کرنا ہے تاکہ اس میدان میں ایک سرکردہ ملک بننے اور سعودی میڈیا کی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اعلیٰ ٹیکنالوجی کی معاونت فراہم کرنے سے متعلق سلطنت کےخواب کوعملی جامع پہنایا جاسکے۔

فورم کے موقع پر وزیر نے بتایا کہ سعودی میڈیا صنعت  کا سال  2023 میں  سلطنت کی جی ڈی پی میں 3.87 ارب  ڈالر مالیت کا حصہ رہا ہے۔