ریاض (شِنہوا) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چین عرب ریاستوں کا اشاعتی تعاون و تبادلہ فورم منعقد ہوا۔
فورم میں چین اور عرب ممالک کے ناشرین نے ترجمہ ، اشاعت، جملہ حقوق تجارت ، کتب میلے کے پلیٹ فارمز اور آن لائن اشاعت میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔
اس فورم کا موضوع "چین عرب اشاعتی تعاون و تبادلے میں وسعت، چینی و عرب تہذیبوں میں باہمی سیکھنے کا فروغ " تھا۔
فورم میں چین۔ سعودی عرب آن لائن اشاعتی تبادلہ میکانزم قائم کرنے ، مشترکہ طور پر بین الاقوامی تعاون کا پلیٹ فارم وسیع کرنے اور چینی و عرب تہذیبوں کے درمیان باہمی تعلیم کے فروغ کی کوششوں کو فروغ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 100 چینی اور عرب کلاسیکی کتابوں کے ترجمے کے منصوبے کی راہ بھی ہموار ہوئی۔
فورم میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ایک سینئر عہدیدار، عرب پبلشرز ایسوسی ایشن اور سعودی سائنٹیفک ریسرچ اینڈ نالج ایکسچینج سینٹر کے نمائندوں کے علاوہ 100 سے زائد چینی اور عرب پبلشرز، اسکالرز، ماہرین اور مصنفین نے شرکت کی۔