• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سعودی عرب کاعازمین حج کے لیے ویزوں کے غلط استعمال کیخلاف انتباہتازترین

June 25, 2024

ریاض(شِنہوا)سعودی عرب نے الزام عائد کیا ہے کہ دوسرے ممالک کی سیاحتی کمپنیاں وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد کو حج میں شرکت کرنے کیلئے گمراہ کر رہی ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجما ن  طلال شلہوب نے کہا ہے کہ  ایسی کمپنیوں نے جو ویزے جاری کئے ہیں وہ حج کیلئے نہیں ہیں اوروہ لوگوں  حج سیزن سے دو ماہ پہلے مکہ میں قیام کرا کر قواعد کی خلاف ورزی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حج کا اجازت نامہ صرف راہداری کارڈ نہیں ہے بلکہ وہ حجاج تک رسائی  اور ان کے مقام کے تعین کا اہم آلہ بھی ہے تاکہ انہیں ضروری خدمات اور دیکھ بھال فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جن کے پاس حج کااجازت نامہ نہیں ہے انہیں حج کے دوران ضروری خدمات اور طبی دیکھ بھال  کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کنا پڑتا ہے۔

شلہوب کے مطابق، اس سال حج سیزن کے دوران ہونے والی کل اموات میں سے 83 فیصد یعنی1 ہزار301 میں سے 1 ہزار 79 ان لوگوں کی ہوئیں جن کے پاس حج  کے اجازت نامےنہیں تھے۔