• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سعودی عرب کا چین کے ساتھ صنعت، کان کنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر خوشی کا اظہارتازترین

June 13, 2023

ریاض (شِنہوا) سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر بن ابراہیم الخوریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب ،چین کے ساتھ صنعت اور کان کنی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ریاض میں دسویں عرب ۔چین بزنس کانفرنس کے موقع پر شِنہوا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور عرب تعلقات مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں اور حالیہ برسوں میں مستحکم اور نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی وژن 2030 کے اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت سعودی عرب صنعت، کان کنی کے وسائل، توانائی اور لاجسٹکس کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری صنعتی حکمت عملی موجودہ قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مملکت کو ایک عالمی لاجسٹک اسٹیشن اور ایک بڑا صنعتی زون بنانے کے ساتھ ساتھ سعودی شہریوں کے لئے اس روشن شعبے میں کام کرنے اور سرمایہ کاری کے افق کھولنے پر مرکوز ہے۔اس میں تیل، گیس یا معدنیات اور  جغرافیائی محل وقوع شامل ہے۔

وزیر نے شِنہوا کو بتایاکہ ہمارے پاس وزارت میں ایک ٹیم ہے جو چینی کمپنیز کو متوجہ  کرنے اور مختلف مواقع کی نشاندہی کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لئے کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت دنیا بھر کے کاروباری افراد کے لئے سرمایہ کاری کا ایک اچھا ماحول پیدا کرنے کے لئے اپنے فائدہ مند مقام اور وافر قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔