• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سعودی عرب، چین کی جانب سے ترجمہ منصوبہ کی کامیابی کا جشنتازترین

October 07, 2022

ریاض (شِنہوا) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی اور چینی سفارت کاروں، ماہرین تعلیم ، مصنفین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے  کتاب کی تشہیری تقریب میں شرکت کی ۔ یہ کتاب سعودی کلاسیکی کاموں کا چینی اور چینی کتابوں کے عربی ترجمہ پر مبنی ہے۔

ریاض بین الاقوامی کتب میلہ 2022 کے دوران منعقدہ اس تقریب کا انعقاد سعودی سینٹر فارریسرچ اینڈ نالج کمیونیکیشن اور چائنہ انٹرکانٹی نینٹل پریس (سی آئی پی) نے کیا تھا۔ یہ دونوں ممالک میں ثقافتی اور عوام کے درمیان تبادلے مضبوط بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

 

ریاض میں منعقدہ ریاض بین الاقوامی کتب میلہ 2022 میں چائنہ انٹرکانٹی نینٹل پریس کے اسٹال میں متعدد چینی کتابوں کے انگریزی اور عربی ترجمے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین اور سعودی عرب کے درمیان 2016 میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں ممالک نے بڑے پیمانے پر کتابوں کے ترجمے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ چین اور سعودی عرب کے تعارف پر مبنی کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔

ریاض بین الاقوامی کتب میلہ سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا کتب میلہ ہے جس نے سرگرمیوں اور تنوع کے اعتبار سے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔ میلہ 29 ستمبر سے شروع ہوا تھا اور یہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

 

ریاض میں منعقدہ ریاض بین الاقوامی کتب میلہ 2022 میں چائنہ انٹرکانٹی نینٹل پریس کے اسٹال میں ایک سعودی لڑکی چینی بچوں کی عربی میں ترجمہ شدہ کتاب دکھارہی ہے۔ (شِنہوا)

 

کتابوں پر ثقافتی ابواب کے موضوعات پر 10 دن میں مختلف اقسام کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ان میں سیمینار ، شاعری اور شب موسیقی ، مقامی اور بین الاقوامی ڈرامے ، ورکشاپس، کھانا پکانے کے مقابلے اور بچوں کا پویلین شامل ہے۔

چینی طباعت کی صعنت کی جانب سے چائنہ انٹرکانٹی نینٹل پریس مسلسل دوسرے سال ریاض بین الاقوامی میلہ میں شرکت کررہا ہے۔

چائنہ انٹرکانٹی نینٹل پریس کے اسٹال پر چین کے خواب، راستے، ماڈل ، تجربہ اور چینی اقدار متعارف کرانے والی کتابیں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔

 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی کتب میلہ 2022 کے نمائشی ہال میں لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 

چینی ناشر چین کی روایتی ثقافت، اقتصادی ترقی اور دیگر موضوعات پر کئی کتابیں لیکر آئے ہیں۔