• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سعودی عرب اورحوثی ملیشیا کا جنگی قیدیوں کے ممکنہ تبادلے پر غورتازترین

October 14, 2022

صنعاء(شِنہوا)  سعودی عرب اور یمن کے حوثی ملیشیا نے اپنے جنگی قیدیوں کے ناموں کی فہرستوں کی تصدیق کے لیے وفود روانہ کیے ہیں۔

حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمان کی ثالثی کے تحت قیدیوں سے متعلقہ  کمیٹی (حوثی) کا ایک وفد سعودی عرب روانہ ہوا جبکہ سعودی تکنیکی وفد قیدیوں کے ناموں کی جانچ پڑتال  کے لیے صنعا پہنچا ہے۔

ٹی وی چینل نے دوروں کی تفصیلات یا تاریخوں کی وضاحت کیے بغیربتایا کہ   اس اقدام کا کسی دوسرے سیاسی مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے نے یمن میں سعودی زیرقیادت اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا کہ سعودی وفد بدھ کو حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی دارالحکومت صنعاء پہنچاتھا۔المالکی نے کہا کہ یہ انسانی ہمدردی کے تحت ایک دورہ ہے جو قیدیوں کے معاملے کو خالص انسانی ہمدردی کے نقطہ نظرسے حل کررہاہےجوجنگ بندی سے حاصل ہونے والے فوائد اور اس میں توسیع کی کوششوں کے ذریعے حاصل کیاگیا ہے۔