• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات بحالتازترین

May 25, 2023

اوٹاوا(شِنہوا) کینیڈا اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور نئے سفیروں کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈا کے سفارتی اور قونصلر تعلقات سنبھالنے والے عالمی امور کینیڈا نے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا نے سعودی عرب میں جین فلپ لنٹاؤ  کو نیا سفیر  تعینات کیا ہے اور یہ اقدام باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے  بھی اسی طرح کا اعلان کیا ہے۔

2018 میں سعودی عرب نے سفارتی تنازعے کے بعد کینیڈا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا۔