ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے سربراہ جان لی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے سے ہانگ کانگ کے لیے مواقع پیدا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار لی نے دونوں ممالک کے 8 روزہ دورے پر روانگی سے قبل کیا۔
اپنے دورے میں لی سرکاری حکام سے ملاقاتیں کرتے ہو ئے کاروباری اداروں کا دورہ کریں گے اور ہانگ کانگ میں تازہ ترین پیشرفت اور کاروباری مواقع بارے فورمز اور تبادلوں سے متعلق تقریبات میں شرکت کریں گے۔
لی نے کہا کہ وہ اس دورے میں ہانگ کانگ کے لئے ترقی کے مواقع کی تلاش، ان کے فروغ اور مزید کاروباری مواقع پیدا کرنے بارے پرامید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی فعال شرکت کا اظہار ہے۔