• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

رشکئی خصوصی اقتصادی زون پاک چین صنعتی تعاون میں گیم چینجر ہے، عہدیدارتازترین

August 09, 2023

اسلام آباد(شِنہوا) صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں رشکئی خصو صی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی تعاون کے حوالے سے گیم چینجر یا  تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے۔

کے پی کے محکمہ بلدیات، انتخابات اور دیہی ترقی کے وزیر ساول نذیر نے کے پی کی مقامی پاک چین دوستی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت قائم ہونے والا رشکئی تجارت اور رابطے کے لحاظ سے اسٹریٹجک طور پر تیار کیا گیا ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی مارکیٹ کی دہلیز پر واقع ہے۔

ساول نذیر نے مزید کہا کہ یہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لاتا ہے اور یہ ممکنہ طور پر افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے لئے تجارتی راستے کھو لتے ہوئے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں معاون ہو گا ۔

ساول نذیر نے کہا کہ یہ منصوبہ مقامی صنعتوں کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کے لئے بھی اہم ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس سے انہیں بین الاقوامی کاروباری اداروں سے بہترین طریقوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس موقع پر کے پی اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید خٹک نے شِنہوا کو بتایا کہ رشکئی بہت اہم ہے۔ یہ ایک ایسے صوبے میں قائم کیا جا رہا ہے جسےسیکیورٹی  اور قدرتی آفات سے متعلق سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

 جاوید خٹک نے کہا کہ یہ منصوبہ انسانی وسائل کی پیداوار، لیبر فورس کے لئے مواقع اور کے پی کی معاشی ترقی کے حوالے سے اہم تبدیلی لائے گا۔