• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس،ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں ملوث 4 مشتبہ افراد پر دہشت گردی کے الزامات عائدتازترین

March 25, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس میں ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں براہ راست ملوث چار افراد پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئےہیں۔

روس کی خبر ایجنسی ٹاس نے رپورٹ کیا کہ ماسکو کی ایک ضلعی عدالت نے چاروں مشتبہ افراد  جن کی شناخت تاجکستان کے شہریوں کے طور پر کی گئی ہے، کو مقدمے سے پہلے حراست میں لینے کا حکم دیا جو 22 مئی تک حراست میں رہیں گے۔

جمعہ کی رات، مسلح افراد نے ماسکو کے مضافاتی علاقے کروکس سٹی ہال میں کنسرٹ میں شریک افراد پراندھا دھند فائرنگ کی جس سے کم از کم 137 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملے کے بعد میں بھڑکنے والی آگ عمارت کی چھت کے گرنے کا باعث بنی۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ٹیلی ویژن پر ایک خطاب میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یوکرین واقعےمیں ملوث عناصر کے لیے سرحد پار کرنے کی راہ ہموارکر رہاتھا۔ انہوں نے حملے کے ذمہ دار تمام عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دینے کا وعدہ کیا۔روس میں 24 مارچ کو قومی یوم سوگ منایا گیا۔