• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روسی صدر پوتن کا فوجی صنعتی کمیشن اور بورڈ میں نئے ممبران کی تقرری کاحکمتازترین

June 12, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے فوج صنعتی کمیشن اور اسکے بورڈ میں وزیر دفاع سمیت نئے ممبران کی تقرری کا صدارتی فرمان جاری کر دیا ہے۔

یہ کمیشن حکومتی ادارہ ہے جو روس کی دفاعی صنعت کی نگرانی کرتا ہے، نئے تعینات ہونے والے اراکین میں صنعت و تجارت کے وزیر انتون علیخانوف اور صدارتی معاون الیکسی ڈیومین بھی شامل ہیں۔

 اول نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف، صدارتی ایگزیکٹو آفس کے ڈپٹی چیف آف سٹاف  میکسم اوریشکن اور سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو کے عہدوں کو ان کے موجودہ کرداروں کی عکاسی کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

نکولائی پیٹروشیف  جو پہلے سلامتی کونسل کے سیکرٹری اور اب پوتن کے معاون ہیں، کو کمیشن سے نکال  دیا گیا ہے۔

مزید براں  کمیشن میں کئی کاروباری اداروں کے چیف ڈیزائنر اور  رہنماوں کو شامل کر کے تازہ دم کیا گیا ہے جس سے دفاعی شعبے میں قیادت اور جدیدیت پر اختراعی  رجحان کی عکاسی ہوتی ہے۔