• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روسی صدر نے"غیر دوست"غیرملکیوں کے حصص کے ساتھ لین دین پر پابندی میں توسیع کردیتازترین

December 19, 2023

ولادیووسٹاک(شِنہوا)  روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے غیر دوست ممالک کے شہریوں کی جانب سے اسٹریٹجک روسی بینکوں اور کمپنیوں میں حصص کی لین دین پر پابندی میں 2025 کے آخر تک توسیع کردی ہے۔

5 اگست 2022 کو پہلی بار جاری  کردہ  حکم نامے میں، یوکرین بحران کے شروع ہونے کے بعد ماسکو پر مغربی پابندیوں کے جواب میں "غیر دوست ممالک" کے سرمایہ کاروں پر بعض روسی بینکوں اور کاروباری اداروں میں حصص فروخت کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر یہ پابندی 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والی تھی لیکن بعد میں اسے 2023 کے آخر تک بڑھا دیا گیا۔

حصص کی خریدوفروخت  صدر کی خصوصی اجازت سے ہی ممکن ہے۔ یہ پابندی ملکیتی ڈھانچے، چارٹر کیپٹل، یا روسی کمپنیوں کے سرمایہ کاری منصوبوں پر عملدرآمد کو تبدیل کرنے پر عائد ہے۔ اسٹریٹجک انٹرپرائزز اور کمپنیوں میں "غیر دوست" سرمایہ کاروں کے حصص کے لین دین کے  ساتھ ہی وہ ایندھن اور توانائی کمپلیکس کے لیے سازوسامان تیار کرنے والوں ، سروس ،حرارت اور بجلی فراہم کرنے والوں یا تیل کو صاف کرنے والوں پرعائد ہے۔