• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روسی صدر کا نئی تیار کردہ افواج کی تربیت گاہ کا دورہتازترین

October 21, 2022

ماسکو (شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے نئے متحرک کردہ اہلکاروں کی تربیت کا معائنہ کیا ہے ۔ یہ اہلکار کریملن کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن میں حصہ لیں گے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی یونٹس اور نئی متحرک کردہ افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مہمات کی تیاری کے لیے مشترکہ جنگی تربیت حاصل کر رہی تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پوتن نے ریازان کے علاقے میں مغربی فوجی ضلع  کے تربیتی میدان میں جاری عملی مشقیں دیکھیں ۔ ان مشقوں کےدوران تربیت حاصل کرنے والے اپنی حکمت عملی، فائرنگ، انجینئرنگ اور طبی مہارتوں کوتیز کررہے تھے ۔

پوتن نے 21 ستمبر کوملک میں جزوی طور پر متحرک ہونے کے عمل بارے ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔