• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روسی مسلح افواج نے خارکوف میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں:وزارت دفاعتازترین

May 13, 2024

ماسکو(شِنہوا) روسی مسلح افواج نے یوکرین کے علاقے خارکوف میں چاربستیوں پر قبضہ کرنے کے بعد اہم کامیابیاں حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح افواج کے شمالی گروپ کی یونٹس نے یوکرینی دفاع میں آگے تک پیش قدمی  کرتے ہوئے خارکوف کے علاقے میں گاتیشچی،کراسنوئے، موروخوویتس اور اولینکوو کی بستیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

بیان میں کہا  گیا ہے کہ خارکوف کے علاقے میں دیگتیارنوئے، وولچانسک اور کازاچیا لوپن کی بستیوں میں یوکرینی فوج کےتین بریگیڈزکوبھاری نقصان پہنچا،جس میں 100 فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ  دو ٹینک، ایک بکتر بند گاڑی اور چاردوسری فوجی گاڑیاں تباہ کی گئیں۔