ماسکو(شِنہوا) روس کا خلائی جہاز سویوز ایم ایس -25 گزشتہ روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن( آئی ایس ایس) کے ساتھ کامیابی سے منسلک ہوگیا۔روس کی سرکاری خلائی کمپنی روسکوسموس کے مطابق خلائی جہاز کے ذریعے جانے والی 21 ویں مہم کی ٹیم میں روسکوسموس کے خلا نورد اولیگ نویتسکی،بیلاروس کی مریناواسیلیوسکایا اور ناسا کی خلا بازٹریسی ڈائیسن 71 ویں طویل دورانیے کی مہم میں شامل ہیں۔
مہم کے دوران، نویتسکی اور واسیلیوسکایا14 روزآئی ایس ایس پر گزاریں گے اور 6 اپریل کوخلائی جہاز سویوز ایم ایس -24 سے ناسا کے خلاباز لورل اوہرے کے ساتھ زمین پر واپس آئیں گے ۔ کراس فلائٹ معاہدے کے مطابق، ٹریسی ڈائیسن 184 دن تک خلا میں رہیں گی اور 23 ستمبر کو سویوز ایم ایس -25 سے واپس زمین پر آئیں گی۔