• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روسی خلابازوں کی خلا میں چہل قدمی،ریڈی ایٹر ہیٹ ایکسچینجر کو جوڑ دیاگیاتازترین

May 14, 2023

ولادیووسٹک(شِنہوا)دو روسی خلابازوں نے خلا میں چہل قدمی کرتے ہوئے ایک ریڈی ایٹر ہیٹ ایکسچینجر کو کامیابی کے ساتھ ناؤکا ماڈیول کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

روس کی تاس نیوز ایجنسی نے ہفتے کے روز بتایا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے باہر ایکسٹرا وہیکیولر سرگرمی(ای وی اے) کے دوران، روسی خلاباز سرگئی پروکوپیف اور دمتری پیٹلین نے ریڈی ایٹر کے ہائیڈرولک سرکٹس کو کولنٹ سے بھرا جس کے بعد اسے نوکا ماڈیول کے تھرمل مینجمنٹ سسٹم کے ہائیڈرولک سرکٹس کے ساتھ جوڑ دیا۔ خلابازوں نے شام 6بجکر47منٹ(ماسکو وقت) (پاکستانی وقت رات8بج کر47 منٹ)  پر اپنی ای وی اے شروع کرتے ہوئے کام کو پانچ گھنٹے اور 14 منٹ میں مکمل کیا، خلاباز توقعات  سے زیادہ تیزی سے کرتے ہوئے مقررہ وقت سے پہلے اسٹیشن پر واپس آ گئے۔