کیف(شِنہوا) یوکرین نے کہاہے کہ روس کی جانب سے جمعہ کوکیے گئے بڑے حملے میں وسطی اور مغربی علاقوں میں تھرمل اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس کو نقصان پہنچاہے۔ سرکاری توانائی کمپنی یوکرین انرجو نے ایک بیان میں کہاکہ فضائی حملے کی وجہ سے وسطی دنیپروپیٹروسک علاقے اور مشرقی خارخیو کے علاقے میں بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔
دنیپروپیٹروسک کے علاقائی گورنرسرگئی لے ساک نے سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام پر علاقے پر فائر ہونے والے 12 میزائل اور 12 ڈرون مارگرانے کا دعوی کیا۔
روس کی جانب سے ابھی تک اس دعوے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیاہے۔