• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روسی بحریہ کی متعدد بیڑوں پر مبنی بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں ختمتازترین

August 01, 2024

ماسکو(شِنہوا) روسی بحریہ کی بحیریہ بالٹک سمیت شمالی اور بحرالکاہل کے بیڑوں کے ساتھ ساتھ کیسپین فلوٹیلا( بیڑے) پر مشتمل وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں ختم ہو گئیں۔

روس کی وزارت دفاع نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی بحریہ کے یونٹس اور فارمیشنز کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے جنہوں نے شمالی  ، بحر الکاہل اور بالٹک بیڑے کے آپریشنل زونز سمیت بحیرہ کیسپین بیڑے کے علاقے کے اندرطے شدہ مشقوں میں حصہ لیا۔ 

 بیان میں کہا گیا ہے کہ جہازوں کا عملہ  جنہوں نے تفویض کردہ تربیت اور جنگی کاموں کو انجام دیا تھا  جلد ہی اپنے مستقل اڈوں پر واپس آ جائیں گے۔

رسی بحریہ کے کمانڈر انچیف الیگزینڈر موئسیف نے کہا کہ بحری فوجی مشقوں میں ہر سطح پر نیول کمانڈ حکام کے اقدامات کا جائزہ لینے اوربحری جہاز کے عملے، بحری ہوا بازی کے یونٹوں اور ساحلی فوجیوں کی اپنے مقررہ کاموں کو انجام دینے کے لئے تیاری کی تصدیق کرنے کے مقاصد کو حاصل کیا گیا ہے۔

مشقوں میں تقریبا 300 بحری جنگی جہاز، کشتیوں، آبدوزوں اور معاون بحری جہازوں سمیت تقریباََ 50 جنگی طیاروں، 200 سے زائد فوجی اور خصوصی سازوسامان   اور مختلف یونٹوں اور فارمیشنز کے 20 ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں اور سویلین عملے نے حصہ لیا۔

کئی دنوں پر محیط مشقوں کے دوران بحری جہاز کے عملے ، بحری ہوا بازی کے یونٹوں اور ساحلی فوجیوں نے عملی ہتھیاروں کے استعمال کے علاوہ 300 سے زیادہ جنگی مشقوں کو انجام دیا ، جس میں طیارہ شکن میزائل فائرنگ اور سمندر اور فضائی تربیتی اہداف پر توپ خانے کی فائرنگ شامل ہے۔