ماسکو(شِنہوا)روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بحرالکاہل میں موجود بحری بیڑے نے بحیرہ جاپان اور بحیرہ اوخوتسک میں مشقیں شروع کر دی ہیں۔
وزارت نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ بحرالکاہل میں روسی بحری بیڑے کے 2023 کے تربیتی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر مختلف بحری افواج پر مشتمل آپریشنل مشقیں 5 جون سے 20 جون تک بحیرہ جاپان اور بحیرہ اوخوتسک کے دوردرازسمندری علاقے میں فلیٹ کمانڈر ایڈمرل وکٹورلینا کی قیادت میں منعقد کی جا رہی ہیں۔
مشقوں میں 60 سے زائد جنگی بحری جہاز، امدادی بحری جہاز، 35 بحری ہوابازی کے طیارے اور11 ہزارسے زائد فوجی اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔