• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روسی ایئر ڈیفنس نے ماسکو کے قریب ڈرون مار گرایاتازترین

August 18, 2023

ماسکو(شِنہوا)روس کی فضائی دفاعی فورسزنے جمعہ کی صبح  دارالحکومت کے اوپر سے پرواز کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اپنے سوشل میڈیا چینل پرکہا کہ ڈرون کا ملبہ ایکسپو سینٹر کے علاقے میں گرا جس سے اس کے ایک پویلین کو جزوی نقصان پہنچا۔

شہر کی ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر کام کر رہی ہیں جہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روس کی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق بیرونی دیوار کا جزوی طور پر گرنے کا واقعہ ماسکو میں کراسنوپریسنسکایا ایمبنکمنٹ پر واقع ایکسپو سینٹر کے پویلین میں سے ایک میں پیش آیا جہاں تقریباً 30 مربع میٹر کے رقبے پر دیوارمنہدم ہوئی ۔

 قریبی ونوکووو ہوائی اڈے  پر فضائی حدود کو طیاروں کے لیے بند کر دیا تاہم اسے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ ہوائی اڈے کے انفارمیشن بورڈ کے مطابق چھ پروازوں کی روانگی اور آٹھ کی آمد میں تاخیر ہوئی جن میں سے پانچ پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں پر واپس بھیج دیا گیا۔