• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روسی علاقے بیلگورود میں جاری کشیدگی کے سبب ایمرجنسی نفاذتازترین

August 14, 2024

ماسکو (شِنہوا) روس کے علاقے بیلگورود کے گورنر ویاچیسلاو گلاد کوف نے کہا ہے کہ بڑھتی کشیدگی پیش نظر بیلگورود خطے میں ایمرجنسی نفاذ کردی گئی ہے  اور حکام ایمرجنسی کا درجہ وفاقی سطح کا کرنے پر غور کررہے ہیں۔

گلاد کوف  نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ بیلگورود خطے میں صورتحال انتہائی مشکل اور کشیدہ ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج کی روزانہ گولہ باری سے مکانات تباہ اور شہری ہلاک و زخمی ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آبادی کو اضافی تحفظ فراہم کرنے اور متاثرہ افراد کو مزید مدد فراہم کرنے کے لئے آج سے پورے بیلگورود خطے میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

گورنر نے یہ بھی اشارہ دیا کہ علاقائی حکومت جلد ہی وفاقی کمیشن سے وفاقی سطح کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کرے گی۔