• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس نے پابندیوں کے باوجود اناج کی برآمد کا نیا ریکارڈ قائم کر دیاتازترین

July 03, 2023

ولادیووسٹک(شِنہوا) روس نے 5کروڑ80لاکھ سے 5کروڑ90لاکھ ٹن ریکارڈ اناج برآمد کرتے ہوئے 2022-2023 کے زرعی سال کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

 آر آئی اے نووستیکی رپورٹ کے مطابق اناج برآمد کنندگان یونین کے بورڈ چیئرمین ایڈورڈ زرنین نے بتایا کہ  وزارت زراعت کا5کروڑ50لاکھ سے 6کروڑٹن برآمدی صلاحیت کا تخمینہ درست تھااناج کے روسی برآمد کنندگان نے 2022-2023 کے سیزن کے آغاز میں کچھ ممالک کی طرف سے عائد کردہ  پوشیدہ پابندیوں کا توڑ نکال لیا تھا۔ اس سیزن سے قبل 2022 میں روسی کسانوں نے 10کروڑ42لاکھ 37ہزارٹن گندم سمیت  ریکارڈ 15کروڑ76لاکھ 76ہزار ٹن اںاج پید اکیا تھا۔

   روسی اناج کی سپلائی کے حوالے سے  گندم، مکئی اور جو پر لچکدار برآمدی ڈیوٹی عائد ہے جو جون 2021 سے نافذ العمل ہے، فروری 2021 میں ٹیرف کوٹہ متعارف کرایا گیا جبکہ  2023 میں، دونوں اشاریوں کی کیلکولیشن میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی۔