• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس نے ماسکو میں انسداد دہشت گردی آپریشن منسوخ کردیاتازترین

June 26, 2023

ماسکو(شِنہوا)روس کی حکومت نے کہا ہے کہ موجودہ حالات معمول پر آنے کی وجہ سے ماسکو اور اس سے ملحقہ علاقے میں ویگنر نجی فوجی گروپ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی قانونی کارروائی منسوخ کر دی گئی ہے۔

روس کی انسداد دہشت گردی کی قومی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کی جان ومال صحت اور دیگر قانونی مفادات کو لاحق خطرات کی عدم موجودگی کی وجہ سے انسداد دہشت گردی آپریشن کے سربراہ اور ماسکو شہر اور ملحقہ خطے کے لیے روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے سربراہ نے پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے (پاکستانی وقت دن 11 بجے) سے ماسکو اور اس کے ملحقہ علاقے میں انسداد دہشت گردی کے قانونی آپریشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ادھر بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو اور اس کے ملحقہ علاقے میں عارضی پابندیاں بھی اٹھا لی گئی ہیں جبکہ ماسکو کے علاقے میں صورتحال فی الحال مستحکم ہے۔