• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس نے مال بردارخلائی جہاز پروگریس ایم ایس ۔21 کو لانچ کر دیاتازترین

October 26, 2022

ولادیوستوک (شِنہوا)قازقستان کے بیکونور کاسموڈروم سے روس کےسویوز۔ 2.1 اے راکٹ کے ذریعے مال بردار خلائی جہاز پروگریس ایم ایس۔ 21 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔

روس کی ریاستی خلائی کارپوریشن روسکوسموس نے بدھ کے روز بتایا کہ پروگریس ایم ایس ۔ 21 خلائی جہاز جمعہ کے روزبین الاقوامی خلائی اسٹیشن(آئی ایس ایس) کے روسی حصے سے جڑ جائیگا۔

یہ خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو 2.5 ٹن کارگو فراہم کرے گا، جس میں مختلف آلات، ایندھن، کمپریسڈ نائٹروجن، پانی اور خوراک شامل ہیں۔

روس کے پروگریس ایم ایس سیریز کے مال بردار خلائی جہاز مدار میں موجود اسٹیشنوں کو خدمات فراہم کرنےکیلئے مختص ہیں جن میں سامان کی نقل و حمل اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے مدارکو درست کرنا بھی شامل ہے۔

یہ 2022ء میں روسی راکٹوں کا 19واں اور پروگریس مال بردار جہاز کے ساتھ تیسرا لانچ ہے۔