• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس نے خلاء میں تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تنصیب سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردیتازترین

April 25, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خلاء میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تنصیب سے متعلق قرارداد کا مسودہ ویٹو کردیا۔

امریکہ اور جاپان کے پیش کردہ قرارداد کے مسودے کو سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان کی حمایت حاصل  تھی۔ روس نے اپنے ویٹو حق کا استعمال کیا جبکہ چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

رائے شماری سے قبل سلامتی کونسل نے روس اور چین کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے میں ترمیم مسترد کردی تھی جس میں خلاء میں ہر قسم کے ہتھیاروں کی تنصیب پر پابندی عائد کرنے کا کہا گیا تھا۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسیلی نیبنزیا نے امریکہ اور جاپان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قرارداد کا مسودہ پیش کرکے سلامتی کونسل میں ''گندا کھیل'' کھیل رہے ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویسیلی نیبنزیا پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ پہلی نگاہ میں یہ بے ضرر اور مثبت لگتا ہیں تاہم بیرونی خلا میں بڑے پیمانے تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی عدم موجودگی ایک ایسا موضوع ہے جو عالمی برادری کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

رائے شماری سے قبل انہوں نے کونسل کو بتایا کہ اس کے پیچھے ہمارے مغربی ساتھیوں کا تیار کردہ شاطر منصوبہ ہے۔