ماسکو(شِنہوا) روس نے خلا میں جوہری صلاحیتوں کی تیاری کے مبینہ منصوبے کے بارے میں امریکی دعووں کو وائٹ ہاؤس کا ایک حربہ قرار دیا ہے جس کا مقصد مزید فنڈنگ کی منظوری کے لیے کانگریس پر دباؤ ڈالنا ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے روزانہ کی بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ وائٹ ہاؤس ہر ممکنہ طریقے سے رقم مختص کرنے کے بل پر ووٹ دینے کے لیے کانگریس کو پردباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ وائٹ ہاؤس کن دیگر چالوں کا سہارا لے گا اور یہ کہ امریکی انتظامیہ کی یہ حکمت عملی بالکل واضح اور ظاہر ہے۔ وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ روس مبینہ طور پر "اینٹی سیٹلائٹ صلاحیت" تیار کر رہا ہے۔